ملتان: نوجوان کو ’کچلنے‘ والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا، سی سی ڈی کا دعویٰ

1 hour ago 2

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

ملتان میں یتیم نوجوان کو ’گاڑی سے کچل کر قتل‘ کرنے والا ملزم منگل کو مبینہ طور پر فرار ہونے کے بعد بہاولپور میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈ) کے ساتھ ’مقابلے‘ میں مارا گیا ہے۔

ترجمان سی سی ڈی نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ’ملزم توقیر نذیر گذشتہ رات سی سی ڈی ملتان کی حراست سے فرار ہوگیا تھا، جس کے بعد اس کی تلاش جاری تھی۔‘

بیان کے مطابق ’سی سی ڈی بہاولپور کی ٹیم نے دو موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے رکنے کے بجائے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک مشتبہ شخص مارا گیا، جس کی شناخت توقیر نذیر کے نام سے ہوئی ہے۔‘

ملتان کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کام سے بھاگنے والے 15 سے 16 سالہ یتیم نوجوان وسیم عباس کو مبینہ طور پر گاڑی سے کچل کر قتل کرنے کے الزام میں پولیس نے مرکزی ملزم توقیر نذیر کو گرفتار کر لیا ہے، #multan #childlabour #crimes https://t.co/yAdkljfh0J

— Independent Urdu (@indyurdu) October 20, 2026

اس سے قبل 19 اکتوبر کو ملتان کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کام سے بھاگنے والے 15 سے 16 سالہ یتیم نوجوان وسیم عباس کو مبینہ طور پر گاڑی سے کچلنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں نوجوان لڑکے کی موت ہو گئی تھی۔

بعد میں پولیس نے قتل کرنے کے الزام میں مرکزی ملزم توقیر نذیر کو گرفتار کر لیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی نے نوجوان کو دیوار کے قریب مبینہ طور پر ٹکر ماری، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام آئی جس میں نوجوان کو جان بچانے کے لیے بھاگتے اور ایک گاڑی کو اس کا تعاقب کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد بڑی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین، عام شہریوں اور وکلا کی جانب سے بھی غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔

تاہم اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اس واقعے کا مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے۔

ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ملزم کو حراست سے فرار کروانے کے واقعے کا مقدمہ بھی تھانہ سی سی ڈی ملتان میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

ترجمان سی سی ڈی نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ’ملزم توقیر نذیر گذشتہ رات سی سی ڈی ملتان کی حراست سے فرار ہوگیا تھا، جس کے بعد اس کی تلاش جاری تھی۔‘
بدھ, اکتوبر 21, 2026 - 09:30
Main image: 

<p>ملتان کے کرائم اینڈ کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے مطابق ملزم توقیر نذیر 19 اکتوبر کی شب حراست سے فرار ہو گئے تھے (ملتان پولیس)</p>

type: 
SEO Title: 
ملتان: نوجوان کو ’کچلنے‘ والا ملزم توقیر نذیر پولیس مقابلے میں مارا گیا، سی سی ڈی کا دعویٰ
Read Entire Article
Chatroom