ملتان: رحمان بابا ایکپریس کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے واقعے میں اموات کا خدشہ

1 hour ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملتان میں ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے واقعے کا نوٹس لیا ہے جس میں اطلاعات کے مطابق چار افراد جان سے گئے۔

ملتان میں منگل کی صبح رحمان بابا ایکسپریس کی تمام 15 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

واقعے کے بعد ریکسیو آپریشن شروع کر دیا گیا جبکہ زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرین کراچی سے پشاور جا رہی تھی جب پانچ بج کر 15 منٹ پر شیر شاہ پل کے قریب اسے حادثہ پیش آیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیر اعظم پاکستان نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے اور متعلقہ حکام کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترنے کی وجوہات تاحال باضابطہ طور پر سامنے نہیں آسکی ہیں۔ ریسکیو آپریشن میں پیش رفت کے ساتھ پاکستان ریلوے اور متعلقہ حکام کی جانب سے مزید تفصیلات فراہم کیے جانے کی توقع ہے۔

یہ حادثہ پاکستان میں پیش آنے والے سنگین ریلوے حادثات میں ایک اور اضافہ ہے۔

اس سے قبل اگست 2023 میں سندھ کے علاقے نواب شاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے حادثے میں کم از کم 30 افراد جان سے گئے اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد ریلوے کی حفاظت اور ٹریکس کی دیکھ بھال سے متعلق خدشات ایک بار پھر سامنے آئے تھے۔

وزیر اعظم پاکستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
منگل, اکتوبر 13, 2026 - 08:15
Main image: 

<p>ملتان میں منگل کی صبح رحمان بابا ایکسپریس نامی ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترنے کا واقعہ پیش آیا (سکرین گریب/ سوشل میڈیا)</p>

type: 
SEO Title: 
ملتان: رحمان بابا ایکپریس کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے واقعے میں اموات کا خدشہ
Read Entire Article
Chatroom