مری: ہوٹل میں گیس لیکیج سے 3 افراد بے ہوش، ایک کی حالت تشویشناک

1 month ago 7

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
مری ویو فورتھ چوک کے قریب ایک ہوٹل میں گیس لیکیج کے باعث تین افراد بے ہوش ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جہاں تینوں افراد کو بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق متاثرین میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال مری منتقل کر دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق متاثرین میں ایک شخص کا تعلق فیصل آباد جبکہ دو کا تعلق مری سے ہے۔ متاثرہ افراد میں عاطف شاہ، سجاول اور فیاض شامل ہیں۔
Read Entire Article
Chatroom