مری اسکول وین حادثہ؛ جھلسنے والی 11 سالہ بچی اسپتال میں دم توڑ گئی،2 کی حالت تشویشناک

16 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
مری اسکول وین حادثے میں جھلس کر زخمی ہونے والی 11 سالہ بچی عائشہ ہولی فیملی اسپتال میں دم توڑ گئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا اور زیرعلاج مزید 3 بچوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ گزشتہ روز مری کے علاقے موہڑہ بڑا ہوتر میں اسکول وین گہری کھائی میں گر گئی تھی، جس کے بعد گاڑی میں آگ لگنے سے 11 بچے زخمی اور جھلس گئے تھے، جن میں سے 7 بچوں کو سول اسپتال مری جبکہ 4 کو ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا۔ ہولی فیملی اسپتال کی ایمرجنسی میں لائے گئے 4 بچوں میں 14 سالہ عائشہ دختر کلیم کا جسم 45 فیصد جل گیا تھا، جو بدھ کے روز زندگی کی بازی ہار گئی۔ عائشہ کا 11 سالہ بھائی عبداللہ ولد کلیم بھی زیرعلاج ہے، جس کا جسم 5 فیصد جھلس چکا ہے۔ ارحم ولد علی نواز، عمر 8 سال کا جسم 60 فیصد جبکہ حسن ولد طالب، عمر آٹھ سال کا جسم 28 فیصد آگ سے جھلس چکا ہے۔ چاروں بچے ہولی فیملی اسپتال میں زیرعلاج ہیں، جن میں سے 2 بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ایم ایس ہولی فیملی اسپتال ڈاکٹر اعجاز بٹ کے مطابق عائشہ دختر کلیم ڈاکٹروں کی تمام کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہوسکی۔
Read Entire Article
Chatroom