مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات؛ ویڈیو

7 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
پشاور میں مردہ بچیوں کو قبروں سے نکال کر ان کے ساتھ زیادتی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق بڈھ بیر شیخان کے علاقے میں 19 سالہ ملزم کو پانچویں واردات کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔ ایس پی صدر فدا حسین نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم بچیوں کی لاشیں قبروں سے نکالتا تھا۔ پولیس کو ملزم کے حوالے سے صبح اطلاع ملی ۔ قبل ازیں اسے قبرستان کے چوکیدار نے پکڑا اور مقامی لوگوں کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس پی صدر کے مطابق ملزم بچیوں کو قبروں سے نکالنے کے بعد ان کی لاشیں صاف کرتا، انہیں کپڑے پہناتا اور پھر زیادتی کرتا تھا۔ فدا حسین نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت سلمان ولد افغان کے نام سے ہوئی، جو افغانستان کا رہائشی اور حال باڑہ قدیم میں مقیم ہے۔ مقامی لوگوں نے بھی ملزم کو افغانی بتایا ہے۔ ایس پی صدر کے مطابق ملزم کی عمر 19 سال ہے اور وہ بارہویں جماعت پاس ہے۔ ملزم کافی عرصے سے بچوں کی لاشیں قبروں سے نکال رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم اب تک 4 مردہ بچیوں کے ساتھ زیادتی کرچکا ہے اور پانچویں واردات کے دوران اسے پکڑ لیا گیا۔ پولیس نے ان علاقوں کی تفصیلات بھی حاصل کرلی ہیں جہاں ملزم وارداتیں کرتا تھا۔ ایس پی صدر فدا حسین کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔  
Read Entire Article
Chatroom