مدرسے کا 11 سالہ طالبعلم تشدد سے جاں بحق، مرکزی ملزم گرفتار

1 month ago 7

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
کلرسیداں میں مدرسے کے 11 سالہ طالب علم کے تشدد سے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جو مقتول طالب علم کے مدرسے کا استاد تھا۔ مرکزی ملزم اسپتال سے ڈیڈ باڈی کے ہمراہ آبائی گاؤں گیا تھا، جہاں سے وہ فرار ہوگیا تھا۔ واقعے پر سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر مرکزی ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق پولیس ٹیمیں مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے مسلسل کام کر رہی تھیں۔ مقدمے میں قبل ازیں 2 افراد کو گرفتار کیا جاچکا تھا۔ ایس پی صدر انعم شیر نے کہا کہ ملزمان سے میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں پر تشدد کسی صورت قابل برداشت نہیں، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
Read Entire Article
Chatroom