محمد رضوان فون فرانزک کے لیے بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے، امام الحق کا مکمل تعاون

6 days ago 9

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
پاکستانی کرکٹر امام الحق کا فونز فرانزک اینالسز کا آغاز ہو چکا ہے تاہم محمد رضوان بار بار بلانے کے باوجود فون فرانزک اینالسز کے لیے پیش نہیں ہو رہے ہیں۔ ذرائع این سی سی آئی اے کے مطابق فون کا تفصیلی فرانزک ڈیٹا اینالسز کے لیے محمد رضوان کی ذاتی حیثیت میں موجودگی ضروری ہے، اب 28 سمتبر کو این سی سی آئی اے کی طرف سے دوبارہ رضوان کو بلایا جا سکتا ہے۔ این سی سی آئی اے حکام ذرائع کے مطابق آئی سی سی کا اینٹی کرپشن کوڈ 611 اور 622 این سی سی آئی اے کو انکوائری کی اجازت دیتا ہے۔ حکام کو خدشہ ہے کہ محمد رضوان فون ڈیٹا اینالسز سے بچنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب امام الحق این سی سی آئی اے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں اور امام الحق کی موجودگی میں انکے فون ڈیٹا اینالسز کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔ این سی سی آئی اے حکام چاہتے ہیں کہ محمد رضوان کو بھی امام الحق کی طرح تفتیش میں تعاون کرنا چاہیے۔
Read Entire Article
Chatroom