مبینہ جنسی استحصال اور انسانی سمگلنگ، کراچی ایئرپورٹ پر تین خواتین مسافر آف لوڈ

1 hour ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر متحدہ عرب امارات جانے والی دو بہنوں اور ان کی والدہ کو انسانی سمگلنگ اور ایک کم عمر لڑکی کے مبینہ جنسی استحصال کے خدشات پر آف لوڈ کر دیا ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق امیگریشن کلیئرنس کے دوران تینوں مسافروں کی سفری دستاویزات اور بیرون ملک جانے کے مقصد کی جانچ پڑتال کی گئی تو کم عمر لڑکی کے ممکنہ جنسی استحصال اور انسانی سمگلنگ سے متعلق سنگین خدشات سامنے آئے۔

ترجمان نے بتایا کہ مسافروں میں شامل ایک لڑکی نے اپنی عمر تقریباً 16 سے 17 سال بتائی اور الزام عائد کیا کہ اس کے والدین نے پاسپورٹ اور شناختی دستاویزات میں اس کی عمر اصل عمر سے زیادہ ظاہر کی ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں

لڑکی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اسے متحدہ عرب امارات میں کلبوں اور ہوٹلوں میں جنسی سرگرمیوں میں ملوث کیا گیا تھا۔

والدہ کے موبائل فون سے کیا شواہد ملے؟

ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی جانچ پڑتال کے دوران لڑکی کی والدہ کے موبائل فون سے ایک مبینہ ایجنٹ کے ساتھ واٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو سامنے آئی۔

ترجمان نے بتایا کہ ان پیغامات میں ویزوں، ہوائی ٹکٹوں اور سفری اخراجات کے انتظامات سے متعلق بات چیت موجود تھی۔

ایف آئی اے کے مطابق گفتگو میں لڑکیوں کی ماہانہ آمدن بڑھا کر چھ لاکھ روپے کرنے اور دیگر لڑکیوں سے متعلق بات چیت کا بھی ذکر ملا ہے۔

تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ان پیغامات کی مزید تصدیق اور فرانزک جانچ ضروری ہے۔

چار لاکھ روپے کی مبینہ بینک ٹرانزیکشن

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی معلومات سے معلوم ہوا ہے کہ مبینہ ایجنٹ نے مسافروں کے سفری انتظامات کے لیے مالی معاونت بھی فراہم کی تھی۔

لڑکی کی والدہ کے موبائل فون سے چار لاکھ روپے کی بینک ٹرانزیکشن کی ایک رسید بھی ملی ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق یہ رقم مبینہ طور پر لڑکی کے والد کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی تھی۔

حکام اس مالی لین دین کی نوعیت، مقصد اور مبینہ انسانی سمگلنگ سے ممکنہ تعلق کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

دیگر لڑکیوں کے ممکنہ استحصال کی بھی تحقیقات

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایف آئی اے کے مطابق تحقیقات میں مبینہ ایجنٹ، متعلقہ ٹریول ایجنسی، سفری دستاویزات، بینک اکاؤنٹس اور موبائل فونز میں موجود ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

حکام دیگر ممکنہ متاثرہ لڑکیوں کی شناخت، سابقہ سفری انتظامات اور مالی روابط کی بھی چھان بین کر رہے ہیں، جبکہ والدین سمیت تمام متعلقہ افراد کے کردار کی تصدیق کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق معاملے کی سنگینی کے پیش نظر تینوں مسافروں کو مزید تحقیقات اور ضروری قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل (اے ایچ ٹی سی) کے حوالے کرنے کی کارروائی کی گئی ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مبینہ انسانی سمگلنگ، کم عمر لڑکی کے ممکنہ جنسی استحصال اور سہولت کاروں کے کردار سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور دستیاب شواہد کی بنیاد پر ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

متحدہ عرب امارات جانے والی لڑکی نے والدین پر سفری دستاویزات میں عمر زیادہ ظاہر کرنے کا الزام لگایا۔
جمعہ, اکتوبر 9, 2026 - 18:00
Main image: 

<p class="rteright">کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مبینہ جنسی استحصال اور انسانی سمگلنگ کے خدشات پر آف لوڈ کی گئی تین خواتین مسافر 9 اکتوبر، 2026 کو ایف آئی اے کی خاتون اہلکار کے ہمراہ موجود ہیں (ایف آئی اے)</p>

type: 
SEO Title: 
مبینہ جنسی استحصال اور انسانی سمگلنگ، کراچی ایئرپورٹ پر تین خواتین مسافر آف لوڈ
Read Entire Article
Chatroom