لسبیلہ میں مسافر کوچ کا وین سے تصادم، 5 خواتین سمیت 14 افراد جان سے گئے

2 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں جمعے کی شام مسافر کوچ اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پانچ خواتین سمیت 14 افراد جان سے گئے، جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے۔

ایس ایس پی لسبیلہ نجیب اللہ پندرانی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ حادثہ جمعے کو شام تقریباً چار بجے وندر کے قریب پیش آیا، جہاں گوادر سے کراچی جانے والی مسافر کوچ اور کراچی سے لسبیلہ آنے والی مسافر وین آپس میں ٹکرا گئیں۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں

حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کراچی کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والی ایک خاتون اور ایک مرد دوران علاج دم توڑ گئے، جس کے بعد جان سے جانے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی۔

ایس ایس پی لسبیلہ نجیب اللہ پندرانی کے مطابق حادثے میں 20 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

نجیب اللہ کے بقول ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ان کے مطابق پولیس نے حادثے کی وجوہات اور اس کے ذمہ دار عوامل کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ’حادثہ اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور بھی جان سے گئے۔‘ پولیس افسر کے مطابق زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

 

 گوادر سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کا مخالف سمت سے آنے والی وین کے ساتھ تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوئے۔
جمعہ, اکتوبر 23, 2026 - 21:15
Main image: 

<p class="rteright">بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں 23 اکتوبر، 2026&nbsp;کی شام مسافر کوچ اور وین کے درمیان تصادم کے بعد کا منظر(سکرین گریب بلوچستان پلس ایک اکاؤنٹ)</p>

type: 
SEO Title: 
لسبیلہ میں مسافر کوچ کا وین سے تصادم، 5 خواتین سمیت 14 افراد جان سے گئے
Read Entire Article
Chatroom