لاہور؛ فلموں سے متاثر ہوکر وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی

7 months ago 16

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
لاہور میں فلموں سے متاثر ہو کر وارداتیں کرنے والا 2 رکنی نقب زن گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایچ او فیصل ٹاؤن نے ٹیم کے ہمراہ گروہ کو پھول نگر سے ٹریس کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو اسپیشل ٹاسک دیا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزم کو فلمی انداز میں گھر میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان نے اعتراف کیا کہ فلموں میں متاثرہ ہوکر وارداتیں کرنا شروع کی تھیں۔ گروہ نے چند روز قبل تھانہ فیصل ٹاؤن کے علاقے میں گھر میں نقب زنی کی تھی۔ ملزمان سے چوری شدہ 7 موبائل فون، نقدی اور پستول برآمد کر لی گئی۔ ملزمان وقاص اور عظیم چوری، ڈکیتی سمیت متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے ایس ایچ او فیصل ٹاؤن افضال روف اور ٹیم کو شاباش دی۔
Read Entire Article
Chatroom