لاہور: خاتون کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر سے نازیبا حرکت، ملزم گرفتار

1 month ago 16

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
لاہور کے  فیصل ٹاؤن کے علاقے میں خاتون کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر کے ساتھ نازیبا حرکت کے واقعے میں ملوث ملزم کو پولیس نے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق خاتون فیصل ٹاؤن کے بی بلاک کے علاقے میں وزٹ پر معمور تھی کہ ملزم موٹر سائیکل پر سوار ہو کر خاتون سے نازیبا حرکت کرکے فرار ہوگیا تھا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق ملزم کو مزید تفتیش کے لیے جنڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔  
Read Entire Article
Chatroom