لاہور: تھانہ مزنگ کے علاقے میں ایک نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد

4 months ago 31

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
تھانہ مزنگ کے علاقے میں ایک نوجوان کی پھندا لگی لاش ملنے کا واقعہ پیش آیا، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ عثمان بھٹی نامی نوجوان زیرِ علاج تھا، جبکہ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ وہ اس سے قبل بھی دو مرتبہ خودکشی کی کوشش کر چکا تھا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ چوہدری اثر علی کے مطابق واقعے میں کسی قسم کے تشدد کے شواہد نہیں ملے، جبکہ ابتدائی طور پر خودکشی کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Read Entire Article
Chatroom