لاہور: 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا سیلز مین گرفتار

9 months ago 30

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے جوتوں میں پیسے چھپا کر 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ شہزاد خالد نامی ملزم نے پولیس کو 15 پر فون کرکے بتایا تھا کہ دو ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور گن پوائنٹ پر 1 لاکھ 50 ہزار کی رقم چھین کر فرار ہوگئے۔ ایس پی سٹی کی ہدایت پر شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کال پر فوری ریسپانس دیا، وقوعہ کی تصدیق نہ ہونے پر کیمروں کو چیک کیا گیا۔ دوران انٹیروگیشن ملزم زیادہ دیر تک پولیس کو چکما نہ دے سکا، نجی کمپنی کا سیلز مین ملزم اپنے مالک کے پیسوں کو خورد برد کرنا چاہتا تھا اس لیے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔ پولیس کی پوچھ گچھ نے ملزم شہزد کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا، ملزم کے قبضہ سے خورد برد کی ہوئی رقم برآمد کرلی گئی۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم نے پیسوں کو اپنے جرابوں میں چھپا لیا تھا، شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
Read Entire Article
Chatroom