ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ جنگ 17ویں روز بھی جاری ہے۔ امریکہ نے اسے ’آپریشن ایپک فیوری‘ جبکہ ایران نے جوابی کارروائی کو ’وعدہ صادق 4‘ کا نام دیا ہے۔ تازہ ترین اپ ڈیٹس
دن 12 بجے: دبئی میں دھماکوں کی آوازیں
متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کے مطابق منگل کو ایران سے آنے والے ڈرونز کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ایکس پر وزارت دفاع نے واضح کیا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں سنی جانے والی آوازیں دراصل فضائی دفاعی نظام کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کرنے اور لڑاکا طیاروں کی جانب سے ڈرونز اور لوئٹرنگ میونیشنز کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں پیدا ہو رہی ہیں۔
تتعامل حالياً الدفاعات الجوية الإماراتية مع اعتداءات صاروخية وطائرات مسيرة قادمة من إيران وتؤكد وزارة الدفاع أن الأصوات المسموعة في مناطق متفرقة من الدولة هي نتيجة اعتراض كل من منظومات الدفاع الجوي للصواريخ البالستية، والمقاتلات للطائرات المسيرة والجوالة.
UAE air defences are… pic.twitter.com/ARFZrh9LjG
تاہم دوسری جانب اے ایف پی نامہ نگار کا کہنا ہے کہ منگل کی صبح ایک میزائل الرٹ کے بعد دبئی میں تین دھماکوں کی آواز سنی گئیں۔
دن 11 بج کر 48 منٹ: فجیرہ آئل کمپلیکس پر ڈرون حملہ
متحدہ عرب امارات میں حکام کے مطابق منگل کو فجیرہ کے علاقے میں مشرقی ساحل پر واقع آئل کمپلیکس پر ایک تازہ ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ’امارت کی سول ڈیفنس ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘
دن 11 بج کر 30 منٹ: ابوظبی میں ایک اور پاکستانی کی موت
ابوظبی میں حکام کا کہنا ہے کہ منگل کو فضائی دفاعی نظام نے ایک بیلسٹک میزائل کو روکا جس کا ملبہ گرنے سے ایک پاکستانی شہری کی موت ہو گئی ہے۔
Abu Dhabi authorities have responded to an incident involving falling debris in the Baniyas area, following the interception of a ballistic missile by air defence systems. The incident resulted in the death of a Pakistani national.
The public is advised to obtain information…
ابوظبی میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ واقعہ بنی یاس میں پیش آیا ہے۔
.png)
6 months ago
39


English (US) ·