قتل کے مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان یو اے ای سے گرفتار

7 months ago 24

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے قتل کے مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں سیف اللہ اور شاہد محمود شامل ہیں جنہیں یو اے ای سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کردیا گیا۔ دونوں گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے، ملزم سیف اللہ سال 2017 سے قتل کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں سرگودھا پولیس کو مطلوب تھا جبکہ ملزم شاہد محمود سال 2009 سے فیصل آباد پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کئے تھے۔ ملزمان کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کردیا، ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔
Read Entire Article
Chatroom