قانون طاقت کے آگے جھکا تو دنیا عدم استحکام کی لپیٹ میں آجائے گی، عاصم افتخار

8 months ago 34

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی امن، انصاف اور اجتماعی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے، تاہم آج بین الاقوامی قانون کے احترام کو کڑی آزمائش کا سامنا ہے۔ انہں نے کہا کہ یکطرفہ اقدامات نے ریاستوں کے عالمی قوانین پر اعتماد کو شدید مجروح کیا ہے۔ اگر قانون طاقت یا وقتی مصلحت کے آگے جھک جائے تو نہ صرف عدم استحکام گہرا ہوگا بلکہ تنازعات مزید شدت اختیار کریں گے اور پُرامن بقائے باہمی خطرے میں پڑ جائے گی۔ عاصم افتخار نے خبردار کیا کہ یکطرفہ اقدامات کو معمول بنانے کی کوششیں اجتماعی سلامتی کو کمزور کر رہی ہیں اور پاکستان خود بھی ایسی خلاف ورزیوں کا سامنا کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ سال پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جارحیت کا ارتکاب کیا۔ پاکستانی مستقل مندوب کے مطابق پاکستان نے اس صورتحال میں حقِ دفاع کو ذمہ دارانہ، محتاط اور متناسب انداز میں استعمال کیا، اور پاکستانی ردعمل نے واضح پیغام دیا کہ جبر کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ریاستوں کے مابین تعلقات کا واحد معیار بین الاقوامی قانون کا احترام ہونا چاہیے، کیونکہ اسی میں عالمی امن اور استحکام کی ضمانت پوشیدہ ہے۔
Read Entire Article
Chatroom