فیفا کا فٹبال کی ترقی کیلئے اربوں ڈالر سرمایہ کاری کا منصوبہ، پاکستان کو کتنی رقم ملے گی؟

6 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
فیفا نے دنیا بھر میں فٹبال کے فروغ کے لیے 2027 سے 2030 تک 6 ارب 35 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ پیش کردیا۔ مجوزہ منصوبے کے تحت پاکستان سمیت فیفا کے 211 رکن ممالک کو فی کس ڈھائی کروڑ ڈالر تک اضافی فنڈز فراہم کیے جاسکیں گے۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی ریکارڈ تجارتی کامیابی کے بعد فٹبال کی ترقی کے لیے فنڈنگ میں نمایاں اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ نئے منصوبے کی حتمی منظوری مارچ 2027 میں فیفا کانگریس سے مشروط ہے جبکہ فیفا کونسل دسمبر 2026 کے اجلاس میں اس کی تفصیلات کو حتمی شکل دے گی۔ مجوزہ فنڈنگ میں خواتین اور نوجوانوں کے فٹبال کے فروغ اور کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے ذخائر برقرار رکھنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے متنازع فیفا فارورڈ انٹرپرائز منصوبے میں ہونے والی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ لی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ مستقل طور پر ختم کردیا گیا ہے اور اسے کسی بھی شکل میں دوبارہ پیش نہیں کیا جائے گا۔ جیانی انفینٹینو کے مطابق فیفا کے فنڈز اس کے 211 رکن ممالک کی ملکیت ہیں۔ گزشتہ دس برسوں کے دوران فی رکن ملک فنڈنگ 10 لاکھ ڈالر سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ ڈالر تک پہنچانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ فیفا صدر نے مزید بتایا کہ تنظیمی نظم و نسق میں ممکنہ اصلاحات کا جائزہ لینے کے لیے ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیفا کونسل نے فیفا پیس پرائز کا جائزہ لینے کی ذمہ داری بھی متعلقہ کمیٹی کو سونپ دی ہے، جس پر حتمی فیصلہ دسمبر کے اجلاس میں متوقع ہے۔ فیفا کونسل نے کھلاڑیوں کے خلاف تادیبی کارروائیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ امریکی فٹبالر فولارین بالوگن کی ایک میچ کی معطلی مشروط طور پر مؤخر کیے جانے کے بعد تادیبی قوانین کا معاملہ زیر غور آیا ہے۔ فیفا کی قانونی کمیٹی دسمبر میں ہونے والے کونسل اجلاس میں تادیبی طریقہ کار سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
Read Entire Article
Chatroom