Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
اسپین اور بارسلونا کے اسٹار لامین یمال سے حیرت انگیز مشابہت نے کیرالہ کے 15 سالہ ایلن جیمز کی قسمت بدل دی ہے۔
بھارتی شہر کولم کے چکّوولی سے تعلق رکھنے والا ایلن چہرے کے خدوخال، ہیئر اسٹائل اور مسکراہٹ کے باعث پہلی نظر میں یمال جیسے دکھائی دیتا ہے۔
اگرچہ مقامی افراد پہلے بھی اس مشابہت کی نشاندہی کرچکے تھے تاہم وی لاگر نکھل منوہر کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو نے ایلن کو بڑے پیمانے پر شہرت دلا دی۔
یمال کی جرسی پہنے ایلن کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر مزید توجہ حاصل کی جن میں سے ایک ویڈیو کو انسٹاگرام پر 14 ملین سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔
#WATCH | Kollam, Keralam | 15-year-old schoolboy Allen James from Chakkuvally goes viral for his uncanny resemblance to Spanish footballer Lamine Yamal. pic.twitter.com/5buBZgJGqA
— ANI (@ANI) September 1, 2026
ایلن صرف شکل و صورت میں ہی فٹبال سے نہیں جڑا بلکہ وہ دسویں جماعت کا طالب علم اور اپنے اسکول کی فٹبال ٹیم کا دفاعی کھلاڑی بھی ہے۔
یمال کی طرح وہ بھی لیونل میسی کا مداح ہے اور اس کی پسندیدہ ٹیم ارجنٹائن ہے۔