فرانس، نئے تعلیمی سال کے آغاز سے طلبہ کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد

1 month ago 24

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
فرانس کی حکومت نے ہائی اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون استعمال پر پابندی ستمبر سے نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔ حکومت کے مطابق صدر ایمانوئل میکرون نے موبائل فون پابندی سے متعلق قانون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد نئے تعلیمی سال کے آغاز سے ہائی اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد طلبہ کو اسکرین کے زیادہ استعمال سے دور رکھنا اور ان کی تعلیمی و ذہنی نشوونما کو بہتر بنانا ہے۔ تاہم اسکول پرنسپلز کی یونین نے خبردار کیا ہے کہ پابندی پر فوری عملدرآمد مشکل ہوگا کیونکہ متعدد اسکولوں کو تیاری کے لیے مناسب وقت نہیں ملا۔ اسکولوں کو پابندی نافذ کرنے کے لیے اپنے داخلی قواعد میں ترمیم کرنا ہوگی جبکہ بعض اداروں میں موبائل فون رکھنے کے لیے لاکرز اور خصوصی پاؤچز کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔ حکومت نے تعلیمی سرگرمیوں اور اسکول کے ضروری امور کے لیے موبائل فون کے استعمال کو بعض صورتوں میں پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔
Read Entire Article
Chatroom