فرانس میں ہنگامے، دکانوں میں لوٹ مار اور توڑ پھوڑ

1 hour ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

فرانس کے شہر لیون میں ہفتے کو سی سی ٹی وی کیمروں نے زیورات کی ایک دکان پر حملے اور لوٹ مار کے مناظر ریکارڈ کیے ہیں۔

ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں اور عوامی خدمات میں کمی کے خلاف مظاہرے ہنگامہ آرائی میں تبدیل ہو گئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

لوٹ مار کرنے والوں نے کومال جیولری شاپ کے شیشے توڑ دیے، جس کے بعد وہ درازوں میں سامان تلاش کرتے، نمائش کے لیے رکھے گئے زیورات اور دیگر اشیا کو بکھیرتے اور قیمتی سامان اٹھا کر لے جاتے دکھائی دیے۔

یہ نقصان کئی ہفتوں سے جاری طلبہ کی قیادت میں ہونے والے مظاہروں کے بعد سامنے آیا، جو فرانس کے کئی شہروں میں تشدد اور لوٹ مار پر منتج ہوئے۔

یہ واقعات گذشتہ کئی برسوں کے دوران ملک میں ہونے والی بدترین ہنگامہ آرائی میں شمار کیے جا رہے ہیں۔

تجارت اور ریٹیل کے شعبے کی فیڈریشن کے مطابق ہفتے کے اختتام پر ملک بھر میں تقریباً 3,000 دکانیں متاثر ہوئیں جبکہ حکومت کو امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

فرانس کے شہر لیون میں زیورات کی ایک دکان پر حملے اور لوٹ مار کے مناظر سی سی ٹی وی پر۔
بدھ, اکتوبر 21, 2026 - 17:30
Main image: 
jw id: 
khrxsLvE
type: 
SEO Title: 
فرانس میں ہنگامے، دکانوں میں لوٹ مار اور توڑ پھوڑ
Read Entire Article
Chatroom