غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کا اسرائیلی منصوبہ، پاکستان سمیت آٹھ ملکوں کی مذمت

2 hours ago 3

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

پاکستان سمیت آٹھ اسلامی اور عرب ممالک نے اتوار کو اسرائیلی حکومت کے وزرا کی جانب سے فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے بے دخل کرنے کے لیے سامنے آنے والے منصوبوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے علاقے میں امریکہ کی حمایت یافتہ امن کوششوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے بدھ کو کہا تھا کہ اسرائیل کے پاس فلسطینیوں کو غزہ سے نکالنے کے منصوبے موجود ہیں، تاہم وہ اس بات کے لیے امریکی منظوری کا انتظار کر رہا ہے کہ غزہ کی آبادی کو کہاں منتقل کیا جائے۔

ایک روز بعد اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد پہلے سال کے دوران غزہ سے ڈھائی لاکھ فلسطینیوں کو نکالنا اور اس کے بعد تقریباً 20 لاکھ آبادی کے باقی افراد کو اگلے چھ برس کے دوران منتقل کرنا ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں

سعودی عرب، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، قطر، پاکستان، انڈونیشیا اور ترکی کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں فلسطینیوں کو ’زبردستی ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کے لیے پیش کیے گئے منصوبوں اور طریقہ کار‘ کی ’سخت ترین الفاظ میں‘ مذمت کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزرائے خارجہ نے خبردار کیا کہ ’جبری بے دخلی کے مطالبات کو باقاعدہ پالیسی یا عملی اقدامات میں تبدیل کرنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔‘

انہوں نے مزید کہا ’ایسے اقدامات امن کے حصول کے لیے کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں کو براہِ راست چیلنج کرتے ہیں، بالخصوص غزہ میں تنازع ختم کرنے کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جامع منصوبے کو، جس میں جبری بے دخلی کو واضح طور پر مسترد کیا گیا ہے۔‘

وزرائے خارجہ نے غزہ کے لیے اکتوبر 2025 میں پیش کیے گئے امریکہ کی حمایت یافتہ امن منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات کہی۔

ہفتے کو اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی نے، جو اسرائیل اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے مضبوط حامی ہیں، اس بات کی تردید کی تھی کہ فلسطینیوں کو غزہ سے زبردستی نکالنے کا کوئی اسرائیلی منصوبہ موجود ہے۔

آٹھ اسلامی اور عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں خبردار کیا کہ ’جبری بے دخلی کے مطالبات کو باقاعدہ پالیسی یا عملی اقدامات میں تبدیل کرنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔‘
اتوار, ستمبر 6, 2026 - 16:15
Main image: 

<p style="direction:rtl">چھ ستمبر، 2026 کو سوگوار خواتین&nbsp;100 کے قریب فلسطینیوں کی اجتماعی تدفین کے موقعے پر نظر آ رہی ہیں۔ ان افراد کی باقیات غزہ سٹی میں ملبے سے برآمد ہوئی تھیں (اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کا اسرائیلی منصوبہ، پاکستان سمیت آٹھ ملکوں کی مذمت
Read Entire Article
Chatroom