Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس کل 21 جنوری کو سماعت کے لئے مقررکردیا۔ عدالت نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کررکھا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر شہری غلام مرتضیٰ کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
عدالت نے گزشتہ سماعت کے تحریری حکمنامے میں کہا تھا اڈیالہ جیل حکام پہلے ہی اپنا جواب جمع کرا چکے، دیگر فریقین بھی اپنا جواب جمع کرائیں۔
سلمان اکرم راجہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کیس کی پیروی کر رہے ہیں جبکہ بیرسٹر ظفر اللہ شہری غلام مرتضیٰ کے وکیل ہیں۔