Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
معروف اداکارہ علیزے شاہ نے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی کے بیٹے شاہویر کادوانی کے ڈرامے انڈسٹری میں ڈیبیو پر مبینہ طنزیہ پوسٹ شیئر کر کے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔
علیزے شاہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک میم شیئر کی جس میں رنبیر کپور کی تصویر پر ’بالی ووڈ نیپو کڈز‘ جبکہ دوسری جانب ایک کارٹون نما تصویر پر ’پاکستانی نیپو کڈز‘ لکھا ہوا تھا۔
اداکارہ نے پوسٹ میں براہ راست کسی کا نام نہیں لیا مگر مذکورہ پوسٹ کو سوشل میڈیا پر شاہویر کادوانی کے حالیہ ڈیبیو سے جوڑا جا رہا ہے۔
علیزے شاہ کی پوسٹ سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ بعض صارفین نے اداکارہ کی بات سے اتفاق کیا جبکہ متعدد نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نئے اداکار کو اپنی صلاحیتیں بہتر بنانے کے لیے وقت دیا جانا چاہیے۔