عامر خان پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کے لیے حکومتی معاونت کے خواہاں

1 hour ago 2

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

سابق عالمی چیمپیئن عامر خان پاکستان میں باکسنگ کے نئے ٹیلنٹ کی مدد کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ حکومت کی معاونت کے بھی خواہش مند ہیں۔

عامر خان پاکستانی نژاد برطانوی ہیں، جنہوں نے باکسنگ کے کئی مقابلوں میں حصہ لیا۔ مئی 2022 میں انہوں نے عالمی باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

آج کل وہ پاکستان میں باکسنگ کے نئے ٹیلنٹ کو موقع دینے کے لیے ایونتٹس کا انعقاد کر رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسلام آباد میں انڈپینڈنٹ اردو کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں عامر خان نے  کہا: ’ہمیں نوجوانوں کی مدد کے لیے حکومت کی جانب سے مزید تعاون کی ضرورت ہے۔‘

بقول عامر خان: ’آپ جانتے ہیں کہ پاکستان میں آبادی کی اوسط عمر 18 سے 24 سال کے درمیان ہے۔ یہ بہت بڑا تناسب ہے۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’نوجوانوں کے لیے اکیڈمیاں، کھیلوں کے مراکز اور بین الاقوامی کوچز کی تربیت کا انتظام کرنے میں میری مدد کی جائے۔ چاہے وہ بین الاقوامی سطح کی باکسنگ ہو، بین الاقوامی فٹ بال ہو، کرکٹ ہو۔ ہر فرد کو ذمہ داری دی جائے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے اور مواقع پیدا کرنے میں مدد کرے۔‘

ساتھ ہی انہوں نے باکسنگ کے شوقین افراد کو یقین دلایا کہ وہ فکر نہ کریں۔ ’ہم یہاں موجود ہیں اور میں آپ کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔ فکر نہ کریں۔‘

عامر خان نے یہ بھی بتایا کہ وہ ہر دو مہینے بعد پاکستان میں باکسنگ کے ایونٹس منعقد کروائیں گے۔

سابق عالمی چیمپیئن عامر خان پاکستان میں باکسنگ کے نئے ٹیلنٹ کی مدد کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ حکومت کی معاونت کے بھی خواہش مند ہیں۔
اتوار, ستمبر 6, 2026 - 14:45
Main image: 

<p class="rteright">سابق باکسنگ چیمپیئن عامر خان اسلام آباد میں انڈپینڈنٹ اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے (انڈپینڈنٹ اردو)</p>

<p>&nbsp;</p>

jw id: 
2FIV3eRt
type: 
SEO Title: 
عامر خان پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کے لیے حکومتی معاونت کے خواہاں
Read Entire Article
Chatroom