Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی عمرہ جانے کے لیے اپیل جلد سماعت کی درخواست منظور کر لی گئی۔
ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے دو ججز جسٹس جواد حسن اور جسٹس طارق محمود باجوہ نے درخواست منظور کی۔
سابق وزیر داخلہ کی اپیل 26 فروری کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عمرہ پر جانا ہے لہٰذا اجازت اپیل کی جلد سماعت کی جائے، سنگل بینچ نے عمرہ کی اجازت دی اور ڈویژن بینچ نے معطل کی۔
عدالت نے ایف آئی اے اور وفاقی حکومت کو جواب بھی جمع کرانے کا حکم دے دیا۔