Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2026 کا چیمپئن بننے کے بعد معین علی نے ’فری فلسطین‘ کا نعرہ لگا دیا۔
میچ کے بعد اختتامی تقریب میں معین علی نے کامیابی کو صرف اپنی ذات کے بجائے فرنچائز، کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور پوری ٹیم کی مشترکہ محنت کا نتیجہ قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ سفر آسان نہیں تھا تاہم سب نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور مشکل مراحل کو خوشگوار انداز میں طے کیا۔
کپتان نے فائنل میں ٹیم کی کارکردگی کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ میچ کے دوران اوس نے بھی کھیل پر اثر ڈالا تاہم آخر میں کامیابی حاصل کرنا ایک خاص احساس تھا۔
معین علی نے ٹیم کی بھرپور حمایت کرنے پر اینٹیگا کے شائقین کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ کامیابی ان لوگوں کے نام ہے جنہوں نے مسلسل ٹیم کا ساتھ دیا۔
معین علی نے اپنے پیغام کے اختتام پر’فری فلسطین ہمیشہ‘ کا نعرہ لگایا۔
🚨 🇵🇸 RESPECT! MOEEN ALI STANDS WITH PALESTINE AFTER CPL FINAL VICTORY! 🇵🇰❤️
- Live on air during the interview, Moeen Ali stated, "One thing is Free Palestine always."
- After winning the CPL final, Moeen Ali raised his voice for Palestine in front of the entire world. pic.twitter.com/6hpaVxONkf
— M Farhan (@MFarhan1200) September 21, 2026