سوات کے شہریوں نے بھی چھوٹے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کی بھرپور حمایت کردی

1 week ago 13

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
دیگرصوبوں کی طرح خیبرپختونخواکے شہری بھی نئے صوبوں کے قیام کے حق میں بول پڑے۔ خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے شہریوں نے چھوٹے صوبوں اورنئے انتظامی یونٹس کے قیام کی بھرپورحمایت کردی۔ سوات سے تعلق رکھنے والے شہریوں کا نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر ملاکنڈ ڈویژن پرمشتمل نیا صوبہ بن جاتا ہے تو تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہتری آئے گی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے دوردرازکے علاقوں کے مسائل ان کے اپنے ہی علاقے میں حل ہوسکیں گے، چھوٹے صوبے بننے سے پشاورجانے کی ضرورت نہیں رہے گی، ہمارے مسائل مینگورہ ہی میں حل ہو جائیں گے۔  شہریوں نے مزید کہا کہ نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، اس سے ملک کے ساتھ عوام کو بھی براہِ راست فائدہ ہوگا۔  
Read Entire Article
Chatroom