سندھ کابینہ نے ججز کیلیے 87 گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی

4 days ago 5

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
سندھ کابینہ نے ججز کے لیے 87 گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں عدالتی امور کی انجام دہی میں سہولت کے لیے 87 سرکاری گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی گئی۔ سندھ کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلعی عدالتوں اور سندھ ہائیکورٹ کے نئے ججز کو سرکاری گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ سندھ ہائیکورٹ انتظامیہ نے عدالتی افسران اور ججز کے لیے 87 گاڑیوں کی درخواست کی تھی۔ سندھ کابینہ نے سندھ ہائیکورٹ انتظامیہ کی درخواست پر سرکاری گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی۔
Read Entire Article
Chatroom