سندھ حکومت کا 4 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

7 months ago 29

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
 سندھ حکومت نے شبِ برات کے موقع پر صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔  اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شبِ برات کی مناسبت سے 4 فروری کو سندھ بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولز بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق صوبے کے تمام اضلاع میں قائم تعلیمی اداروں پر ہو گا۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ تعطیل کا فیصلہ مذہبی تقدس اور عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ شہری شبِ برات کی عبادات اور دیگر مذہبی سرگرمیاں اطمینان سے ادا کر سکیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی شبِ برات کے موقع پر صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد سندھ حکومت نے بھی تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کر دیا۔
Read Entire Article
Chatroom