سلو اوور ریٹ: پاکستان کے 11 ٹیسٹ پوائنٹس اور کھلاڑیوں کی 50 فیصد فیس کٹ گئی

51 minutes ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پیر کو کہا کہ گذشتہ ہفتے برمنگھم میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث پاکستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں 11 پوائنٹس کم کردیے گئے جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

انگلینڈ نے یہ میچ آٹھ وکٹوں سے جیت کر تین میچوں کی سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کی تھا۔ 

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں

آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا کہ سیریز کے آخری میچ میں پاکستان مقررہ اوورز کی تعداد سے 11 اوورز پیچھے تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پوائنٹس کی کٹوتی کے بعد پاکستان نو میچوں میں پانچ پوائنٹس کے ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔

موجودہ سائیکل میں 10 میں سے آٹھ ٹیسٹ میچ جیتنے والا آسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ دفاعی چیمپیئن جنوبی افریقہ دوسرے نمبر پر ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں سرفہرست دو ٹیمیں جون 2027 میں لندن کے اوول میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان نے اب نومبر میں سری لنکا کے خلاف گھر پر ٹیسٹ سیریز کھیلنا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث پاکستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں 11 پوائنٹس کم کر دیے گئے۔
سوموار, ستمبر 14, 2026 - 13:45
Main image: 

<p style="direction:rtl">12 ستمبر، 2026 کو برمنگھم میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان کے بولر محمد علی کا ایک انداز&nbsp;(اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
سلو اوور ریٹ: پاکستان کے 11 ٹیسٹ پوائنٹس اور کھلاڑیوں کی 50 فیصد فیس کٹ گئی
Read Entire Article
Chatroom