Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ کے ساتھ تعمیری اور مثبت بات چیت ہوئی ہے، جبکہ سفارت کاری کو دوبارہ درست سمت میں لانا اب بھی ممکن ہے۔
عباس عراقچی کے مطابق مذاکرات اور سفارت کاری کی کامیابی کے لیے امریکا کو ایک بنیادی حقیقت سمجھنا ہوگی کہ دباؤ کی پالیسی مؤثر نہیں ہے۔
ایران نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ باہمی اعتماد بحال کرنے کے لیے احترام کے ساتھ بات چیت کرے، ایران کے حقوق کو تسلیم کرے اور اپنے وعدوں اور کیے گئے معاہدوں کی پاسداری کرے۔
Had creative discussions with H.E. the PM/FM of Qatar.
Putting diplomacy back on track isn't impossible. It hinges on U.S. understanding of one simple fact: pressure doesn't work. The U.S. should build trust, speak respectfully, acknowledge our rights, and uphold commitments. pic.twitter.com/9yQ2pOXe5R
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) August 28, 2026
ایرانی مؤقف کے مطابق اگر امریکا دباؤ کے بجائے اعتماد سازی اور باعزت سفارت کاری کا راستہ اختیار کرے تو دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات اور سفارتی عمل کو دوبارہ آگے بڑھانا ناممکن نہیں۔