سعودی قومی دن پر پاکستان کا مملکت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

1 hour ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کو سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتی ہوئی سٹریٹجک شراکت داری کو سراہتے ہوئے مملکت کے ساتھ دفاعی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب سعودی عرب کو حوثیوں کے حملوں کا سامنا ہے۔

ایران کے حامی مسلح گروپ حوثی، جو یمن کے بیشتر شمالی علاقوں پر کنٹرول رکھتے ہیں، نے حالیہ دنوں میں سعودی شہروں اور اہم تنصیبات کی جانب میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں

سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے یہ بھی کہا ہے کہ مکہ مکرمہ کے قریب محدود فضائی حدود کی جانب آنے والے ایک ڈرون کو روک دیا گیا۔ مکہ مکرمہ میں اسلام کا مقدس ترین شہر ہے، تاہم حوثیوں نے شہر کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے۔

یمن کے بحیرہ احمر کے ساحل کے قریب لڑائی نے سعودی تیل کی برآمدات کے لیے اہم بحری راستے کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔

پاکستان، سعودی عرب اور ترکی نے اگست میں مکہ مشترکہ دفاع معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت تینوں ممالک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان میں سے کسی ایک پر مسلح حملے کو تینوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

اسلام آباد اور ریاض نے ستمبر 2025 میں ایک الگ دوطرفہ باہمی دفاعی معاہدے پر بھی دستخط کیے تھے۔ تاہم ان معاہدوں کی مکمل عملی اور دفاعی شقیں تاحال منظر عام پر نہیں لائی گئیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستانی وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کا ملک  ’مملکت سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور اسلام کے مقدس ترین مقامات کے تقدس کے تحفظ کے لیے غیر متزلزل طور پر سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔‘

شہباز شریف نے حوثیوں کے حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے بالخصوص مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش کا ذکر کیا۔

شہباز شریف نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات کو ایک مضبوط ہوتی ہوئی سٹریٹجک شراکت داری قرار دیتے ہوئے دونوں دفاعی معاہدوں کا بھی حوالہ دیا۔

اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ ’آج، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں یہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں، جس کی بنیاد امن، سلامتی اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے ہماری مشترکہ وابستگی ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم نے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے اور مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ پر دستخط کیے ہیں۔‘

پاکستانی وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کا ملک  ’مملکت سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور اسلام کے مقدس ترین مقامات کے تقدس کے تحفظ کے لیے غیر متزلزل طور پر سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔‘
بدھ, ستمبر 23, 2026 - 14:30
Main image: 

<p class="rteright">محمد بن سلمان 16 اپریل، 2026 کو جدہ میں ملاقات کے دوران پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے گفتگو کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>

jw id: 
YsJA6Wrb
type: 
SEO Title: 
سعودی قومی دن پر پاکستان کا مملکت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ
Read Entire Article
Chatroom