سعودی حکام کے مطابق یمن کے حوثی ملیشیا کے حملوں میں 13 شہری زخمی ہوئے ہیں جبکہ منگل کی صبح ملک کے کئی شہروں میں الرٹس بھی جاری کیے گئے۔
عرب نیوز کے مطابق ایران کے حمایت یافتہ گروپ نے پیر کو خمیس مشیط، ابہا اور طائف میں شہری علاقوں کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔
یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے قائم اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے منگل کی صبح سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ حملوں کے نتیجے میں 13 شہری معمولی سے درمیانے درجے کے زخمی ہوئے، جبکہ 7 مکانات اور 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
سعودی سول ڈیفنس نے ملک کے مغربی اور جنوبی علاقوں کے متعدد شہروں کے لیے الرٹس جاری کیے، جن میں ابہا، جدہ، جازان، طائف، ینبع اور العلا شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ’دہشت گرد حوثی ملیشیا مملکت میں شہری تنصیبات اور شہریوں کے خلاف اپنی مذموم اور دانستہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سعودی سول ڈیفینس کا مزید کہنا ہے کہ ’ان دانستہ اور بار بار کیے جانے والے حملوں کا تسلسل دہشت گرد حوثی ملیشیا کے اشتعال انگیزی اور شہری تنصیبات و شہریوں کو نشانہ بنانے کی انتہا پسندانہ سوچ اور طرزِ عمل کو ثابت کرتا ہے۔‘
اتحاد نے کہا کہ اس کی مشترکہ افواج مملکت کی خودمختاری، شہری تنصیبات اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ان حملوں سے ’ذمہ داری اور مضبوطی‘ کے ساتھ نمٹیں گی۔
تاہم بعد میں منگل کی صبح سعودی سول ڈیفینس نے اپنے ایک اور بیان میں بتایا کہ مختلف شہروں میں جاری کیے گئے الرٹس واپس لے لیے گئے ہیں کیونکہ خطر ٹل گیا ہے۔
Alert: The danger has passed in AlUla Governorate. For your safety, continue following #CivilDefense instructions and avoid gathering and filming. In case of emergency, call (911). pic.twitter.com/raxboxZyMD
— الدفاع المدني السعودي (@SaudiDCD) September 15, 2026گذشتہ ہفتے بھی حوثی ملیشیا کے ایک حملے میں سعودی عرب کے مختلف قصبوں اور شہروں میں 70 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
سعودی عرب نے جمعہ کو ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں متعدد ڈرون حملوں میں نشانہ بننے کے بعد ایسٹ-ویسٹ پائپ لائن کو عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔
خلیجی اور مسلم تنظیموں نے پائپ لائن پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔
<p>سعودی ٹی وی سے حاصل کی گئی اس تصویر میں سعودی قیادت میں قائم اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی 26 دسمبر 2021 کو سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں (فائل فوٹو/ اے ایف پی)</p>
.png)
3 hours ago
1




English (US) ·