سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں کمی

4 months ago 7

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہفتہ وار زرمبادلہ ذخائر کے اعدادوشمار جاری کردیے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں سرکاری ذخائر ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 16 ارب 8 کروڑ 77لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ  گئے ہیں۔ اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 61 لاکھ ڈالر کی کمی سے 5 ارب 17کروڑ 5 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت میں اضافہ 98 لاکھ ڈالر رہا اور مجموعی ذخائر کا حجم 21 ارب 25 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
Read Entire Article
Chatroom