سانحہ گل پلازہ کیس میں نیا موڑ، تنویر پاستا سمیت دیگر ملزمان پولیس تفتیش کو چیلنج کر دیا

3 months ago 17

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
سانحہ گل پلازہ کیس میں ملزم قرار دیے جانے والے تنویر پاستا اور دیگر نے پولیس تفتیش کو سٹی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ تنویر پاستا اور دیگر نے شیخ جاوید میر، محمود وار ثمرین احتشام ایڈووکیٹس کے توسط سے درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایس بی سی اے، کے ایم سی، فائر بریگیڈ کو ملزم بنایا جائے یا تفتیش دوبارہ کی جائے، دوبارہ تفتیش کے لیے حساس اداروں کے نمائندوں کے ساتھ مشترکہ تفتیشی ٹیم بنائی جائے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پولیس نے سرکاری اداروں کی نااہلی کو چھانے کی کوشش کی ہے۔ وکیل درخواست گزار شیخ جاوید میر کے مطابق 11 سالہ حذیفہ کو دیگر ملزمان کے ساتھ ملزم بنانا قانون کی خلاف ورزی ہے، 11 حذیفہ کا مقدمہ الگ کیا جائے۔ واضح رہے کہ پولیس نے اپنی تفتیش کے بعد عدالت میں چالان جمع کرواتے ہوئے تنویر پاستا سمیت دیگر کو ملزم نامزد کیا تھا۔
Read Entire Article
Chatroom