Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے راولپنڈی میں کارروائی کرکے ورک ویزے کے نام پر 32 لاکھ روپے کا فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرکے ورک ویزے کے نام پر 32 لاکھ روپے کا فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا، جس سے تفتیش جاری ہے۔
بیان میں بتایا گیا کہ ورک ویزا فراڈ کیس میں ملزم عمر رضا نعیم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ تحقیقات سے ثابت ہوا کہ ملزم نے شکایت کنندہ کے 7 جاننے والوں کو ورک ویزا فراہم کرنے کے بہانے 32 لاکھ روپے وصول کیے جبکہ وعدے کے مطابق ویزہ فراہم کیا اور نہ ہی وصول شدہ رقم واپس کی۔