راشد خان ٹی 20 میں 200 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے راشد خان نے زمبابوے کے خلاف شارجہ میں دوسرے ٹی 20 میچ کے دوران یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے یہ کارنامہ اپنے 120ویں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں انجام دیا۔ 29 اکتوبر (روئٹرز) — افغانستان کے سابق کپتان ر

1 hour ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

افغانستان کے کرکٹر راشد خان جمعرات کو مردوں کے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 200 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بن گئے۔

انہوں نے یہ سنگ میل شارجہ میں زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کے دوران عبور کیا۔

لیگ سپنر راشد خان نے زمبابوے کے بیٹر تادیواناشے مارومانی کو نویں اوور میں دو رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے اپنی 200 ویں وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

28  سالہ راشد خان نے یہ کارنامہ اپنے 120ویں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں انجام دیا۔ اس فارمیٹ میں ان کی بولنگ اوسط 13.96 اور اکانومی ریٹ 6.13  ہے۔

ان کے ریکارڈ میں دو مرتبہ ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کرنا بھی شامل ہے، جبکہ ان کی بہترین بولنگ تین رنز کے عوض پانچ وکٹیں ہے۔

راشد خان مردوں کے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں واضح برتری کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ ان کے بعد دوسرے نمبر پر موجود انگلینڈ کے عادل رشید ان سے 29  وکٹیں پیچھے ہیں۔

راشد خان گذشتہ سال اکتوبر میں ابوظبی میں بنگلہ دیش کے خلاف ایک میچ کے دوران ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی 200  وکٹیں حاصل کرنے والے افغانستان کے پہلے بولر بنے تھے۔

افغان بولر راشد خان نے زمبابوے کے خلاف شارجہ میں دوسرے ٹی 20 میچ کے دوران یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے یہ کارنامہ اپنے 120ویں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں انجام دیا۔
جمعہ, اکتوبر 30, 2026 - 16:45
Main image: 

<p>15 &nbsp;ستمبر 2026 کو راشد خان نئی دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں انڈیا اور افغانستان کے درمیان دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کے دوران انڈیا کے ابھیشیک شرما کی وکٹ لینے کے بعد جشن مناتے ہوئے (اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
راشد خان ٹی 20 میں 200 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے راشد خان نے زمبابوے کے خلاف شارجہ میں دوسرے ٹی 20 میچ کے دوران یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے یہ کارنامہ اپنے 120ویں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں انجام دیا۔ 29 اکتوبر (روئٹرز) — افغانستان کے سابق کپتان ر
Read Entire Article
Chatroom