دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بریک ڈاؤن، کراچی میں پانی بحران کا خدشہ

4 months ago 13

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
دھابیجی  پمپنگ اسٹیشن پربجلی کے بریک ڈاؤن اور لائن پھٹنے کی وجہ سے شہر میں پانی کی فراہمی بری طرح متاثر ہوئی اور اب بحران کی صورت حال پیدا ہورہی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر لائن نمبر ایک ، لائن نمبردواور لائن نمبر پانچ سے پہلے ہی مرمتی کام کی وجہ سے پانی کی ترسیل بند ہے جبکہ اسی دوران گزشتہ روز بجلی بریک ڈاؤن کی وجہ سے تین 1،2 اور پانچ نمبر 17 انچ کی لائنیں پھٹ گئیں۔ بیک وقت تین لائنیں پھٹنے سے شہر میں یومیہ بنیاد پر فراہم کیے جانے والے ہزاروں لیٹر پانی کی ترسیل بری طرح سے متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں عوام پریشان ہیں۔ متاثر ہونے والے علاقوں میں لانڈھی، کورنگی ، ملیر، گلشن اقبال، گلستان جوہر، پی آئی بی کالونی ، جمشید روڈ، اولڈ سٹی ایریا، ناظم آباد، لیاقت آباد، محممود آباد، ڈیفنس ، کلفٹن ، سمیت متعدد علاقے شامل ہیں۔ کراچی کو یومیہ ایک ارب 20 کروڑ گیلن پانی کی طلب ہے جبکہ واٹر کارپوریشن کے مطابق یومیہ 65 کروڑ گیلن پانی فراہم کیاجا تا ہے۔ ترجمان واٹرکارپوریشن کا کہنا ہے کہ مرمتی کام میں تین سے چار دن لگے سکتے ہے جس کے بعد کراچی میں پانی کی سپلائی بحال ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت شہر میں پانی کی فراہمی نصف ہوگئی ہے لہذا شہری پانی احتیاط سے استعمال کریں۔ واٹر کارپوریشن نے آئے دن پھٹنے والی  لائن نمبر پانچ کو مرمت کر کے پانی نیٹ ورک سے منسلک کرنا تھا جس کی وجہ سے 25 اپریل سے 27 اپریل تک کا شٹ ڈآون لیا گیا تھا کہ 48 گھنٹوں میں کام مکمل کر لیا جائے گا تاہم اسی رات دھابیجی پمپنگ اسٹیشن شہر کو پانی فراہم کرنے کی لائف لائن ہےدھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر اس وقت 9 پمپس بند ہے، جن سے شہر کو پانی فراہم نہیں کیاجا رہا ہے۔ ترجمان واٹرکارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو یومیہ 55 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جا تا ہے لیکن اس وقت دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے 30 کروڑ گیلن پانی فراہم کیاجا رہا ہے۔  
Read Entire Article
Chatroom