دنانیر مبین نے اداکاری کے بعد گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا، نیا گانا ریلیز

7 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
معروف اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین نے گلوکاری کے میدان میں باقاعدہ قدم رکھتے ہوئے اپنا پہلا میوزک ٹریک ’ٹچ‘ ریلیز کر دیا۔ دنانیر مبین نے انسٹاگرام پر ایک پروموشنل ویڈیو کے ذریعے مداحوں کو اپنی نئی صلاحیت سے آگاہ کیا۔ دنانیر کے مطابق اس گانے کی تیاری پر خاصی محنت کی گئی ہے اور وہ امید رکھتی ہیں کہ سننے والے اس کی دھنوں سے لطف اندوز ہوں گے۔ اس ٹریک میں ان کے ساتھ حیدر مستحسن نے بھی کام کیا ہے جبکہ گانے میں جاندار ردھم اور توانائی نمایاں ہے۔ دنانیر مبین اس سے قبل سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرنے کے بعد اداکاری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں اور ’صنفِ آہن‘ اور ’محبت گمشدہ میری‘ جیسے پراجیکٹس میں کام کر چکی ہیں۔ اب گلوکاری میں قدم رکھنا ان کے کیریئر کا ایک نیا سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے جس سے ان کی مقبولیت میں مزید اضافے کی توقع ہے۔         View this post on Instagram                        
Read Entire Article
Chatroom