حج پروازوں میں تاخیر یا معطلی کی خبریں غلط: پاکستان

7 months ago 29

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ جنگ 15ویں روز بھی جاری ہے۔ امریکہ نے اسے ’آپریشن ایپک فیوری‘ جبکہ ایران نے جوابی کارروائی کو ’وعدہ صادق 4‘ کا نام دیا ہے۔ تازہ ترین اپ ڈیٹس


15ویں دن کے احوال کے لیے یہاں کلک کریں


صبح 10 بج کر 45 منٹ: بن یامین نتن یاہو کو ’ڈھونڈ کر ماریں گے‘: پاسداران انقلاب

اے ایف پی کے مطابق ایران کے پاسداران انقلاب نے اتوار کو کہا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو کو ’ڈھونڈ کر مار دیں گے۔‘

پاسداران نے اپنی ویب سائٹ سپاہ نیوز پر لکھا، ’اگر بچوں کے یہ قاتل مجرم اب بھی زندہ ہیں تو ہم ان کا پیچھا کرتے رہیں گے اور اپنی پوری طاقت سے انہیں قتل کر دیں گے۔‘


صبح 7 بج کر 15 منٹ: دوسرے ملک آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے میں مدد کریں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو دیگر ممالک پر زور دیا کہ وہ بحری جہازوں کی اہم گزرگاہ آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے میں مدد کریں۔ 

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو بند کرنے اور خلیج کی توانائی تنصیبات پر حملوں کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔

اس سے قبل یہ عزم ظاہر کرنے کے بعد کہ امریکی بحریہ ’بہت جلد‘ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے آئل ٹینکروں کی حفاظت شروع کر دے گی، ٹرمپ نے ہفتہ کو مزید کمک طلب کی ہے۔

امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ’بہت سے ملک امریکہ کے ساتھ مل کر جنگی جہاز بھیجیں گے تاکہ آبنائے کو کھلا اور محفوظ رکھا جا سکے۔‘

ان کا کہنا تھا  امید ہے کہ چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا اور برطانیہ بھی ان میں شامل ہوں گے۔

بعد میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ امریکہ نے ایران کو ’شکست‘ دے دی ہے لیکن جو ملک تیل کے لیے اس آبنائے پر انحصار کرتے ہیں، ’انہیں اس گزرگاہ کا خیال رکھنا ہو گا اور ہم مدد کریں گے۔‘


صبح 7 بج کر 15 منٹ: امریکہ آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے لیے مدد کی بھیک مانگ رہا ہے: ایران

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ اب آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے میں مدد کے لیے دوسروں، یہاں تک کہ چین سے بھیک مانگ رہا ہے۔

Touted US security umbrella has proven to be full of holes and inviting rather than deterring trouble. US is now begging others, even China, to help it make Hormuz safe.

Iran calls on brotherly neighbors to expel foreign aggressors, especially as their only concern is Israel.

— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) March 14, 2026

اپنی ایکس پوسٹ میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کی مشہور سکیورٹی چھتری چھلنی ثابت ہوئی ہے اور یہ مصیبت کو روکنے کی بجائے اسے دعوت دے رہی ہے۔ 

انہوں نے پڑوسی ملکوں پر زور دیا وہ غیر ملکی جارحیت پسندوں کو نکال باہر کریں، خاص طور پر اس لیے کہ ان کی واحد فکر اسرائیل ہے۔


صبح 7 بجے: حج پروازوں میں تاخیر یا معطلی کی خبریں مسترد

پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے ان خبروں کو مسترد کر دیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال کے باعث حج پروازوں کا شیڈول معطل ہو سکتا ہے۔ 

وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے ایک بیان میں واضح کیا کہ حج 2026 کے انتظامات طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری ہیں اور حج پروازوں کی معطلی یا تاخیر کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

بیان کے مطابق حج پروازوں کے شیڈول کا اعلان عید الفطر کے بعد کیا جائے گا۔

Read Entire Article
Chatroom