’جہاں بھی ہوں، ضرب لگائیں گے‘: فیلڈ مارشل کا عسکریت پسندوں کو نشانہ بنانے کا عزم

2 hours ago 3

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مبینہ انڈین سرپرستی میں سرگرم عسکریت پسند تنظیموں کے خلاف کارروائیاں پوری شدت کے ساتھ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تنظیمیں ’جہاں بھی موجود ہوں، انہیں بھرپور ضرب لگائی جائے گی۔‘

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جمعے کو جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار فیلڈ مارشل نے پشاور میں کور ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقعے پر کیا۔ یہ فیلڈ مارشل کا صوبے میں حالیہ سیاسی اور انتظامی تبدیلیوں کے بعد پہلا دورہ تھا۔

بیان کے مطابق فیلڈ مارشل کو ’سکیورٹی کی موجودہ صورتِ حال، جاری انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں، سرحدی انتظامات اور صوبے میں تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔‘

اس موقعے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور انہیں ہدایت کی کہ ’خطرات کا مؤثر مقابلہ کرنے کے لیے مسلسل چوکس رہیں اور آپریشنل تیاری کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خیبرپختونخوا گذشتہ چند برسوں سے سکیورٹی کے سنگین چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، جہاں خصوصاً ضم شدہ قبائلی اضلاع اور جنوبی اضلاع میں عسکریت پسندوں کے حملوں، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور سکیورٹی فورسز پر حملوں کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت عام شہریوں کی بھی اموات ہوئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ’اس بات پر زور دیا کہ انڈیا کی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائیاں پوری شدت کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی اور انہیں جہاں بھی موجود ہوں، بھرپور ضرب لگائی جائے گی۔‘

پاکستانی حکام کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے عسکریت پسندوں کے لیے ’فتنۃ الخوارج‘ جبکہ بلوچستان میں سرگرم مسلح تنظیموں کے لیے ’فتنۃ الہندوستان‘ کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔ پاکستان ان تنظیموں پر انڈیا کی سرپرستی میں عسکریت پسندی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتا ہے، جسے نئی دہلی مسترد کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور کے دورے کے موقعے پر سکیورٹی فورسز کے شہدا اور غازیوں سمیت پاکستانی عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ’عوام کی حمایت سے پاکستان دہشت گردوں اور ان کے گمراہ کن نظریے کو یقینی طور پر مکمل شکست دے گا۔‘

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پشاور میں کور ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقعے پر انڈین سرپرستی میں سرگرم عسکریت پسند تنظیموں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
جمعہ, اکتوبر 23, 2026 - 12:00
Main image: 

<p class="rteright">فیلڈ مارشل عاصم منیر 10 جولائی، 2025 کو راولپنڈی میں ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران (آئی ایس پی آر)</p>

type: 
SEO Title: 
’جہاں بھی ہوں، ضرب لگائیں گے‘: فیلڈ مارشل کا عسکریت پسندوں کو نشانہ بنانے کا عزم
Read Entire Article
Chatroom