بھارتی گلوکار و یوٹیوبر انکت بالیان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

1 month ago 12

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
بھارت کے معروف ہریانوی گلوکار اور یوٹیوبر انکت بالیان کو نامعلوم حملہ آوروں نے جم کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع شاملی میں بدھ کی شام اس وقت پیش آیا جب انکت بالیان ورزش کے بعد جم سے باہر نکل رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور دو موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے اور انکت بالیان پر متعدد گولیاں چلانے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں گلوکار جان کی بازی ہار گئے۔         View this post on Instagram                       جم کے مالک روی شرما کے مطابق انکت بالیان روزانہ ورزش کے لیے جم آتے تھے، واقعے کے وقت تقریباً 15 سے 20 گولیاں چلائی گئیں جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ واقعے کے بعد گلوکار کے اہلِ خانہ اور مداح نے احتجاج کرتے ہوئے دہلی مظفر نگر روڈ بلاک کر دی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
Read Entire Article
Chatroom