بٹگرام کیبل کار حادثے پر فلم کی آسکرز 2027 میں انٹری

58 minutes ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

پاکستان نے اگست 2023 میں بٹگرام میں پیش آنے والے کیبل کار حادثے اور ریسکیو آپریشن پر بننے والی ڈاکیومنٹری ’ہینگنگ بائی اے وائر‘ کو 2027 کے آسکرز کی بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کیٹیگری کے لیے نامزد کیا ہے۔

محمد علی نقوی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم اس ریسکیو آپریشن کی کہانی بیان کرتی ہے جس میں چھ بچوں سمیت آٹھ افراد دریائے جھنگڑی کے اوپر ایک ٹوٹی ہوئی کیبل کار میں کئی گھنٹے پھنسے رہے تھے۔

اگست 2023 میں پیش آنے والے اس واقعے نے پورے پاکستان کی توجہ حاصل کی تھی، جب کیبل کار کی ایک تار ٹوٹنے کے باعث اس میں سوار افراد سینکڑوں فٹ بلندی پر معلق ہو گئے تھے۔

ریسکیو اہلکاروں نے ابتدا میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے انہیں بچانے کی کوشش کی، تاہم بعد ازاں باقی بچ جانے والی کیبل کے ذریعے ان تک رسائی حاصل کی گئی۔ رات گئے تک جاری رہنے والے آپریشن میں تمام آٹھ افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا تھا۔

پاکستان کی آسکر سلیکشن کمیٹی نے ’ہینگنگ بائی اے وائر‘ کو بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کیٹیگری کے لیے منتخب کیا ہے۔ اس کیٹیگری میں یہ پاکستان کی پہلی ڈاکیومنٹری انٹری ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان نے 1959 میں پہلی مرتبہ اس کیٹیگری میں فلم بھیجی تھی، تاہم اس سے قبل بھیجی گئی 13 فلموں میں سے کوئی آسکر کے لیے نامزد نہیں ہو سکی۔ 2022 میں صائم صادق کی فلم ’جوائے لینڈ‘ البتہ شارٹ لسٹ ہونے میں کامیاب رہی تھی۔

فلم کے ہدایت کار محمد علی نقوی کے مطابق یہ ڈاکیومنٹری پاکستانی سینما کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پہاڑی علاقوں کی کہانیاں، مقامی لوگوں کی زبانی بیان کی جائیں تو وہ سنسنی خیز فلموں کی شکل اختیار کر سکتی ہیں، عالمی فلمی میلوں تک پہنچ سکتی ہیں اور ہالی ووڈ کی توجہ بھی حاصل کر سکتی ہیں۔

محمد علی نقوی کو امید ہے کہ اس فلم کی عالمی سطح پر پذیرائی پاکستان کے دیگر فلم سازوں کے لیے بھی بین الاقوامی سینما میں آگے بڑھنے کے مواقع پیدا کرے گی۔

بٹگرام میں آٹھ افراد کو بحفاظت بچانے والا یہ ریسکیو آپریشن اب ایک ڈاکیومنٹری کی صورت میں عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرے گا، تاہم آسکرز میں نامزدگی حاصل کرنے کے لیے فلم کو اگلے مراحل سے گزرنا ہو گا۔

بٹگرام کیبل کار حادثے کے ریسکیو پر بننے والی پاکستانی ڈاکیومنٹری ’ہینگنگ بائی اے وائر‘ کو 2027 کے آسکرز کی بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کیٹیگری کے لیے پاکستان کی جانب سے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ اس کیٹیگری میں پاکستان کی پہلی ڈاکیومنٹری انٹری ہے۔
اتوار, اکتوبر 4, 2026 - 18:45
Main image: 

<p>بٹگرام کیبل کار ریسکیو پر بنی دستاویزی فلم کا پوسٹر (ڈوگ وف یوٹیوب/ آفیشل ٹریلر سکرین شاٹ)</p>

type: 
SEO Title: 
بٹگرام کیبل کار حادثے پر فلم کی آسکرز 2027 میں انٹری
Read Entire Article
Chatroom