بنگلہ دیش کو شکست، پاکستان کرکٹ ٹیم ایشین گیمز کے فائنل میں

4 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

پاکستان نے ایشین گیمز کرکٹ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں جمعرات کو بنگلہ دیش کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

بنگلہ دیش نے نِشِن، جاپان کے کورُوگی اسپورٹس پارک میں کھیلے گئے 13 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے تھے۔ بارش کے باعث میچ 13 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔



A stunning 59-run partnership between Hasan Nawaz and Abdul Samad seals the chase with 9 balls to spare #PAKvBAN | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/J7GbWlRjDI

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 1, 2026

حسن نواز اور عبدالصمد کے درمیان 59 رنز کی شاندار شراکت نے پاکستان کی فتح  کو یقینی بنایا اور پاکستان نے 9 گیندیں قبل ہی چار وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے 3، ارافت منہاس نے 2 جبکہ صائم ایوب نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ ایشین گیمز کے مردوں کے کرکٹ مقابلے کا پہلا سیمی فائنل ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹاس بھی تاخیر سے ہوا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اگر بارش یا کسی اور وجہ سے سیمی فائنل ایک گیند بھی کرائے بغیر منسوخ ہوجاتا ہے تو پاکستان ٹورنامنٹ کی پلیئنگ کنڈیشنز کے تحت بہتر رینکنگ رکھنے والی ٹیم ہونے کی وجہ سے فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گا۔

اس سے قبل پاکستان ہانگ کانگ کے خلاف کوارٹر فائنل بارش کی نذر ہونے کے بعد سیمی فائنل میں پہنچا، جبکہ بنگلہ دیش بھی ملائیشیا کے خلاف کوارٹر فائنل بارش کے باعث منسوخ ہونے کے بعد اگلے مرحلے میں پہنچا۔ 

نِشِن میں مردوں کے کرکٹ ٹورنامنٹ پر موسم حاوی رہا ہے۔ پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش چاروں ٹیمیں کوارٹر فائنلز میں ایک بھی گیند کھیلے بغیر سیمی فائنل میں پہنچیں۔

پاکستان کی ٹیم نے نو گیندیں قبل ہی چار وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔
جمعرات, اکتوبر 1, 2026 - 10:00
Main image: 

<p class="rteright">پاکستان کی ٹیم نے نو گیندیں قبل ہی چار وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز کا ہدف حاصل کر لیا (پی سی بی)</p>

type: 
SEO Title: 
بنگلہ دیش کو شکست، پاکستان کرکٹ ٹیم ایشین گیمز کے فائنل میں
Read Entire Article
Chatroom