Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
بنوں میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا ہوئے ایف سی کے دو اہلکاروں کو شہید کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق دونوں ایف سی اہلکاروں کے جسد خاکی تلگئی کے علاقے سے برآمد ہوئے۔ پولیس نے دونوں اہلکاروں کے جسد خاکی کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے خلیفہ گل نواز ٹیچنگ اسپتال بنوں منتقل کر دیا۔
یاد رہے کہ دونوں ایف سی اہلکاروں کو گزشتہ روز سیفن کوزی خیل کرم گڑھی کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا جن کی شناخت حوالدار اسحاق اور سپاہی عمر حیات کے ناموں سے ہوئی ہے۔