بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ہاتھوں استعمال ہونے والے بیٹے اور بیٹی سے والد کا اعلانِ لاتعلقی

1 week ago 11

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
فتنۃ الہندوستان کی پراکسی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دہشت گردوں سے اہلخانہ کی لاتعلقی کا سلسلہ جاری ہے۔ پسنی زاری کور کے رہائشی واحد بخش نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ہاتھوں استعمال ہونے والے بیٹے اور بیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ پسنی کے رہائشی واحد بخش نے اپنے بیٹے اور بیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تنظیم میرے 17 سالہ بیٹے سرفراز اور 12 سالہ زیرِ تعلیم بیٹی کو بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گئی۔ واحد بخش نے سوال اٹھایا کہ بشیر زیب اور اللہ نظر ہمارے بچوں کا قصور بتائیں کہ آخر کم عمر بچوں کو ورغلانے کا کیا جواز ہے؟ ہم پاکستان کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ پاکستان کے ساتھ جئیں اور مریں گے۔ نام نہاد عوامی حقوق کی آڑ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی سے بلوچ عوام کی لاتعلقی دہشت گردی سے بیزاری کا واضح ثبوت ہے۔
Read Entire Article
Chatroom