بالی ووڈ کے معروف فلمساز سنجے گپتا 57 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

7 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار، پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر سنجے گپتا 57 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے انتقال کی خبر فلم فیئر اور بالی ووڈ ہنگامہ نے جاری کی تاہم موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔ سنجے گپتا کا شمار بالی ووڈ کے ان فلمسازوں میں ہوتا تھا جنہوں نے ایکشن، جرائم اور تھرلر فلموں کے ذریعے اپنی الگ پہچان بنائی۔ ان کا فلمی کیریئر تین دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط تھا۔ انہوں نے 1994 میں فلم ’آتش‘ سے ہدایت کاری کا آغاز کیا جس میں سنجے دت اور آدتیہ پنچولی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ ان کی مشہور فلموں میں ’کانٹے‘، ’مسافر‘، ’زندہ‘، ’شو ٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈوالا‘ اور ’شو ٹ آؤٹ ایٹ واڈالا‘ شامل ہیں۔ 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کانٹے‘ کو ان کے کیریئر کی نمایاں کامیابیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے 2015 میں ایشوریا رائے اور عرفان خان کی فلم ’جذبہ‘ جبکہ 2017 میں ہریتھک روشن کی فلم ’قابل‘ کی ہدایت کاری بھی کی۔ سنجے گپتا کے اہل خانہ کی جانب سے تاحال انتقال کی وجوہات اور آخری رسومات کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
Read Entire Article
Chatroom