پاکستان نے جمعرات کو جاپان کے اوکازاکی چوو سوگو پارک جمنیزیم میں ایشین گیمز مینز والی بال کے کوارٹر فائنل میں روایتی حریف انڈیا کو 0-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اس طرح انڈیا ایونٹ سے باہر ہو گیا ہے۔
پاکستان نے ایشین گیمز کے مسلسل دوسرے ایڈیشن میں انڈیا کو 19-25، 23-25 اور 18-25 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اس کا سفر ختم کر دیا۔
پاکستان کی جانب سے مراد خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں سب سے زیادہ 22 پوائنٹس بنائے جبکہ عثمان فریاد علی نے 9 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔ محمد حماد نے آٹھ اور مصور خان نے 7 پوائنٹس کا حصہ ڈالا۔ کپتان مراد جہاں بھی چارپوائنٹس بنانے میں کامیاب رہے۔
عالمی رینکنگ میں 49ویں نمبر پر موجود انڈیا کے مقابلے میں 39ویں نمبر کے پاکستان نے اس میچ سے قبل قازقستان کو 1-3 اور ازبکستان کو 0-3 سے ہرایا تھا، جس کے بعد اپنے آخری پول میچ میں میزبان جاپان کے ہاتھوں سٹریٹ سیٹس میں شکست کے ساتھ وہ پول اے میں دوسرے نمبر پر رہا تھا۔
یہ نتیجہ اس کے باوجود سامنے آیا ہے کہ انڈیا ناک آؤٹ مرحلے تک ناقابل شکست رہا تھا۔ انڈیا نے ویتنام اور ہانگ کانگ کو 0-3 سے شکست دینے کے بعد قطر کے خلاف تین گھنٹے تک جاری رہنے والے پانچ سیٹس کے طویل مقابلے میں کامیابی حاصل کر کے پول سی میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔
پاکستان نے شروع ہی سے میچ پر گرفت مضبوط کرتے ہوئے محض 23 منٹ میں پہلا سیٹ 19-25 سے جیت لیا۔ انڈیا پہلے سیٹ کے دوران پاکستان کے حملوں کو روکنے میں جدوجہد کرتا رہا، اور پاکستان کے 70 فیصد کے مقابلے میں اس کی سپائیک کامیابی کی شرح محض 41 فیصد رہی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
دوسرا سیٹ اس مقابلے کا فیصلہ کن موڑ تھا۔ دونوں ٹیمیں 9-9 پوائنٹس تک برابر رہیں جس کے بعد پاکستان نے دو پوائنٹس کی برتری حاصل کی، لیکن انڈیا نے واپسی کرتے ہوئے سکور 13-13 سے برابر کر دیا۔ پھر انڈیا نے سبقت لے جاتے ہوئے 13-15 سے برتری حاصل کی اور 13-16 پر اس برتری کو تین پوائنٹس تک بڑھا دیا۔
پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو پوائنٹس حاصل کیے اور سکور 16-16 سے برابر کر دیا، لیکن انڈیا نے 16-19 پر اپنی تین پوائنٹس کی برتری بحال کر لی اور یوں لگ رہا تھا کہ وہ یہ سیٹ جیت جائے گا۔
تاہم پاکستان کے ارادے کچھ اور تھے۔ مسلسل تین پوائنٹس حاصل کر کے پاکستان نے سکور 19-19 سے برابر کیا، اور وہاں سے اپنی سروس پر کنٹرول سنبھالتے ہوئے 19-21 کی برتری حاصل کر لی۔
<p class="rteright">پاکستان والی بال ٹیم یکم اکتوبر، 2026 کو ایشین گیمز مینز والی بال کے کوارٹر فائنل میں انڈیا کو 0-3 سے شکست دینے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہی ہے (پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن)</p>
.png)
3 hours ago
1



English (US) ·