ایشین گیمز: اشعب عرفان نے اسکواش مینز سنگل ایونٹ میں برانز میڈل جیت لیا

1 week ago 9

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
20 ویں ایشین گیمز میں پاکستان کے محمد اشعب عرفان اسکواش ٹورنامنٹ کے مینز انفرادی سیمی فائنل میں بھارت کے ابھے سنگھ سے  ہار گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق جاپان کے نا گویا کنجو نوتو ارینا میں منعقدہ مقابلے میں عالمی نمبر 18 بھارت کے 28 سالہ ابھے سنگھ نے پاکستان کے 22 سالہ عالمی نمبر 49 اشعب عرفان کو یک طرفہ مقابلے میں 0-3 سے ہرا کرفائنل میں قدم رکھ دیا۔ ابھے سنگھ نے یہ مقابلہ 8-11،10-12 اور6-11 سے اپنے نام کیا۔ ناکامی کے باوجود محمد اشعب عرفان نے پاکستان کے لیے برانز میڈل حاصل کر لیا۔ یہ رواں ایشین گیمز میں پاکستان کا تیسرا برانز میڈل ہے۔ سیمی فائنل کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا، ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا جبکہ فاتح بھارتی کھلاڑی نے پاکستانی حریف کو تھپکی بھی دی۔ بعد ازاں ابھے سنگھ پاکستانی کھلاڑیوں کے پاس پہنچے اور ان سے ہاتھ ملایا۔ قبل ازیں پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس اور ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ میں برانز میڈل حاصل کر چکا ہے۔
Read Entire Article
Chatroom