ایران نے نیتن یاہو کو اقوام متحدہ میں خطاب پر ہیری پورٹر کا بدنام زمانہ ولن قرار دیدیا

1 week ago 12

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خطاب کے بعد ایران کی جانب سے ایک طنزیہ ردعمل سامنے آیا ہے جس میں ان کے خطاب کا موازنہ ہیری پوٹر سیریز کے مشہور ولن لارڈ وولڈیمورٹ سے کیا گیا۔ گھانا میں ایرانی سفارتخانے نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نیتن یاہو کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں ’’ڈارک لارڈ‘‘ قرار دیا۔ پوسٹ میں طنزیہ انداز میں کہا گیا کہ ڈارک لارڈ دنیا کو اخلاقیات کا درس دے رہا ہے۔‘ ایرانی سفارتخانے کی اس تشبیہ نے سوشل میڈیا پر فوری توجہ حاصل کی کیونکہ لارڈ وولڈیمورٹ جے کے رولنگ کی ہیری پوٹر کہانیوں کا مرکزی مخالف کردار ہے جو طاقت حاصل کرنے اور خوف کے ذریعے اپنے مقاصد مسلط کرنے کے لیے مشہور ہے۔ نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کے مؤقف کا دفاع کیا اور خطے میں جاری تنازعات کے حوالے سے متعدد دعوے اور الزامات پیش کیے۔ ایران اور تل ابیب کے درمیان طویل عرصے سے جاری شدید سیاسی اور عسکری کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کے حکام ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات دیتے رہے ہیں۔ تاہم اس مرتبہ ایرانی سفارتخانے نے روایتی سفارتی بیان کے بجائے ایک معروف فلمی کردار کا حوالہ دے کر نیتن یاہو کی تقریر پر طنز کیا، جس نے اس تبصرے کو مزید نمایاں بنا دیا۔  
Read Entire Article
Chatroom